امیت شاہ یا کوکی قبائلی کمیونٹی کی حکمرانی قائم!
گوہاٹی : شمال مشرقی خطہ کی سیول آرگنائزیشن فیڈریشن سیول سوسائٹی نے 8 مارچ کو پہاڑی اضلاع تک جلوس نکالنے کے اپنے منصوبہ کا اعلان کیا ہے ۔ اس کے جواب میں ولیج والینٹیئرس ایسٹرن زون جو کوکی ۔زو کمیونٹی کا نمائندہ گروپ ہے، اس نے کہا کہ جب تک اس قبائلی برادری کیلئے مقننہ کے ساتھ علحدہ نظم و نسق/ مرکزی علاقہ قائم نہیں ہوجاتا، کوکی ۔ زو علاقوں سے آزادانہ نقل و حرکت نہیں ہوپائے گی۔ یہ راست مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دائرہ کار پرضرب کے مترادف ہے، جنہوں نے حکام کو ہدایت دے رکھی ہے کہ 8 مارچ کے بعد سے ساری ریاست میں آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنایا جائے۔ تاہم کمیٹی برائے ٹرائبل یونٹی نے کوکی۔زو علاقوں میں نقل و حرکت پر تحدیدات کا اعلان کردیا ہے۔ کوکی اور مائیتی دونوں آبادی والے علاقوں میں دو سال سے تناؤ اور کشیدگی چل رہی ہے جس کے سبب اس شمال مشرقی ریاست میں بد ترین تشدد دیکھنے میں آیا ہے ۔ اس تناظر میں کوکی قبائلی برادری نے مرکزی حکومت کے احکام کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مرکز کی اتھاریٹی کو چیلنج پیش کیا ہے۔