گوہاٹی: منی پور میں بی جے پی کی زیرقیادت حکومت جمعہ کو شمال مشرقی ریاست میں تین ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری نسلی تشدد پر ایک معمولی اتحادی کھو بیٹھی۔کوکی پیپلز الائنس جس کے دو ایم ایل اے ہیں، نے گورنر انوسویا یوکی کو لکھے گئے خط میں حمایت واپس لینے کا اعلان کیا۔ اس اقدام سے وزیر اعلیٰ بیرن سنگھ کی حکومت کو کوئی خطرہ لاحق ہونے کا امکان نہیں ہے۔موجودہ تشدد پر غور کرنے کے بعد منی پور کی موجودہ حکومت کیلئے مسلسل حمایت اب نتیجہ خیز نہیں رہی۔