نئی دہلی:دہلی ہائی کورٹ نے دہلی شراب پالیسی معاملے میں جیل میں بند عام آدمی پارٹی کے رہنما منیش سسودیا کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے منگل (30 مئی) کو منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ اروند کیجریوال حکومت کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے نچلی عدالت کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ نچلی عدالت نے منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ دہلی ہائی کورٹ نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما منیش سسودیا کو دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق ایک معاملے میں ضمانت دینے سے انکار کر دیا ہے، جس کی جانچ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کر رہی ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ سسودیا کے خلاف الزامات انتہائی سنگین نوعیت کے ہیں اور ضمانت دینے کے لیے گواہوں کو متاثر کرنے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ اس بنیاد پر ہائی کورٹ نے سسودیا کی ضمانت کی عرضی کو مسترد کر دیا عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے دہلی شراب گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کی سماعت سے پہلے پولیس پر منیش سسودیا کے ساتھ بدسلوکی کا الزام لگایا تھا۔ عام آدمی پارٹی نے دہلی کے راؤس ایونیو کورٹ میں منیش سسودیا کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے پولیس اہلکار کا ایک مبینہ ویڈیو بھی جاری کیا تھا۔