منیش سسوڈیا کی درخواست نظرثانی مسترد

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی جانب سے مبینہ شراب پالیسی گھوٹالہ کیس میں درخواست ضمانت خارج ہونے کے خلاف دائر نظرثانی کی درخواست کو مسترد کر دیا۔جسٹس سنجیو کھنہ اور ایس وی این بھٹی کی بنچ نے چہارشنبہ کو دیے گئے اپنے حکم میں کہا، ’’ہم نے نظرثانی کی درخواستوں اور ان کی حمایت میں موجود بنیادوں کا کا بغور مطالعہ کیا ہے۔ ہماری رائے میں 30 اکتوبر 2023 کے فیصلے پر نظرثانی کا کوئی جواز نہیں ہے۔ درخواستیں خارج کی جاتی ہیں۔‘‘بنچ نے نظرثانی درخواست کو زبانی طور پر سننے سے انکار کر دیا اور اسے چیمبر میں ہی خارج کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ عام طور پر آئین کے آرٹیکل 137 کے تحت دائر نظرثانی کی درخواستوں کی جانچ بہت تنگ بنیادوں پر کی جاتی ہے جیسے کہ قانون کی غلطیاں، ریکارڈ میں واضح غلطی وغیرہ۔