منیش سیسودیا کی عدالتی تحویل میں 17 اپریل تک توسیع

   

نئی دہلی:دہلی شراب کی پالیسی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میںسی بی آئی اورای ڈی کی الگ الگ گرفتاری کے بعد تہاڑ جیل میں بند عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی عدالتی حراست میں 17 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔ ایم کے ناگپال کی خصوصی عدالت نے ای ڈی کے ذریعہ درج منی لانڈرنگ کیس میں سی بی آئی کی درخواست پر سسودیا کی عدالتی تحویل میں توسیع کا حکم دیا۔