یلاریڈی ۔30جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی منڈل کے موضع اڑوی لنگال میں عوام کو کچرا دان تقسیم کئے گئے ۔ منڈل پریشد رکن شریمتی پاروتی اور سرپنچ شریمتی سورنا نے پنچایت کی جانب سے گھر گھر خواتین کو کچرادان فراہم کرنے کی غرض سے انہیں تقسیم کئے ، اس کے ساتھ ساتھ ہریتا ہارم پروگرام کے تحت شجرکاری کرنے کیلئے پودوں کو بھی تقسیم کیا گیا ۔ ہر فرد کو ہریتا ہارم میں حصہ لینے کی یلاریڈی ایم پی ڈی او مسٹر راج ویر نے صلاح دی ۔ شجرکاری اور پودوں کی نگہداشت میں غیر معمولی دلچسپی لینے کو کہا ۔ اس موقع پنچایت سکریٹری موجود تھے ۔
