موب لنچگ کے اعداد وشمار چھپانے پر کانگریس نے کیا مودی سرکار پر طنز

,

   

کانگریس نے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے ذریعہ ملک میں ہجومی تشدد، مذہبی قتل اور صحافیوں پر حملے جیسے جرائم کے اعداد و شمار شائع نہیں کرنے پر حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعداد و شمار چھپا کر وہ اپنی نااہلی اور کم علمی کا ثبوت دے رہے ہیں۔

کانگریس نے کل اپنے آفیشیئل ٹوئٹر اکاونٹ سے ٹوئٹ کیا کہ ”وزارت داخلہ کا دعویٰ ہے کہ ہجومی تشدد کے ذریعہ قتل کرنے، مذہبی قتل اورصحافیوں پر حملے وغیرہ کے اعداد و شمار ’معتبر‘ نہیں ہیں اس لئے ان کو این سی آر بی کے اعداد و شمار میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا حکومت معتبر اعداد و شمار جمع کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی یا پھر یہ اس سے فرار ہونے کا آسان طریقہ اختیار کر رہی ہے؟ ۔“

اس کے ساتھ ہی کانگریس نے ایک رپورٹ کو پوسٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے فسادات کے دوران عصمت دری، نفرت پھیلانے والے جرائم ’صحافیوں پر حملے‘ آر ٹی آئی کارکنوں پر حملے‘ گائے کے نام پر ہونے والے قتل جیسے 25 زمروں کے جرائم کے اعداد و شمار کو غائب کیا ہے۔