موبائل فون کو یو این آئی ڈی اے سے منسلک

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : اسمارٹ فون اب محض فون نہیں رہے گا ۔ آج کے دور میں جب کہ ہر کام سرکاری ہو یا خانگی آن لائن فنگر پرنٹس کے ذریعہ ہوجاتا ہے ۔ ایسی صورت میں فون کو عالمی شناخت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس جانب اقدامات کا آغاز بھی کردیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں یونیک آئیڈنٹیفکیشن اتھاریٹی آف انڈیا ( یو آئی ڈی اے آئی ) نے موبائل فون کو یونیورسل اتھنڈیکٹیر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ممبئی میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران یو آئی ڈی اے آئی کے سی ای او سوربھ گارک نے اس بات کا اشارہ دیا اور کہا کہ یہ منصوبہ بڑی آسانی سے کامیاب ہوگا چونکہ ملک میں 120 کروڑ موبائل فون اور 80 کروڑ سے زائد اسمارٹ فون پائے جاتے ہیں۔ لہذا اس پراجکٹ کی عمل آوری میں بہت آسانی ہوگی ۔۔ ع