بڑوانی : مدھیہ پردیش کے ضلع بڑوانی میں سیندھوا میں واقع موبائل فون ٹاور کے سرور میں سے 72 بیٹریاں چوری کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔سیندھوا سٹی پولس تھانہ کے مطابق کباڑی ساجد عرف بھرو خان اوراس کے بیٹے فیروز کو ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کل گرفتار کیا گیا۔ سیندھوا کے مہاویر نگر علاقہ میں واقع موبائل فون ٹاور کے سرور میں اس سے تقریبا دو لاکھ روپے مالیت کے 72 بیٹریاں نکالی گئی ہیں ۔ اس موبائل فون ٹاور پر متعدد موبائل فون نیٹ ورک کمپنیوں کے سرور نصب ہیں۔ اس میں موبائل فون کمپنی کے انجینئر سجن سنگھ سینگر اور ساجد نے ملی بھگت سے بیٹری کو نکال کر بیچنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ پولس نے ایک دیگر کمپنی انجینئر کشور کرما کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کیا ہے ۔ اس معاملے میں کمپنی کے انجینئر اور پک اپ گاڑی مالکان فی الحال مفرور ہیں۔