واشنگٹن ۔ /2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ایک اسٹارٹ اپ کمپنی کے سی او خالد کیٹلی نے کہا کہ موبائیل فون کے استعمال سے مردانہ کمزور ہونے کا اندیشہ ہے ۔ مادہ منویہ کی جانچ کرنے والی کمپنی نے مرد افراد کے مادہ منویہ میں کمی کے پیچھے وجوہات کا پتہ چلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موبائیل فونس تمباکو نوشی سے زیادہ خطرناک ہے ۔ اس تعلق سے مشترکہ ریسرچ سے پتہ چلا ہے کہ موبائیل کا استعمال یا پائینٹ کے جیب میں رکھنے سے ان کے مادہ منویہ کا فروغ رک جاتا ہے ۔