موبائیل فون سارقین کی ٹولی چلتی ٹرین سے گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 15 جولائی (سیاست نیوز) راچہ کنڈہ پولیس نے موبائیل فون کا سرقہ کرنے والی ایک ٹولی کو چلتی ٹرین سے گرفتار کرلیا۔ واردات کے 24 گھنٹے میں پولیس نے مغربی بنگال سے اس تین رکنی سارقوں کی ٹولی کو گرفتار کرلیا۔ مغربی بنگال اور جی آر پی پولیس کے تعاون سے سی سی ایس ایل بی نگر اور ایل بی نگر کرائم ٹیم نے ان تینوں سارقوں 23 سالہ مسلم شیخ، 19 سالہ جسیم الدین شیخ اور 9 سالہ رفیق الشیخ ساکنانا یاٹرامل گوڑہ کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے پولیس نے 26 موبائیل فون اور دیگر 3 لاکھ مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا۔ یہ بات کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مہیش بھگوت نے بتائی۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران موبائیل سرقہ کرنے والے سارقوں کو پیش کیا اور بتایا کہ سرقہ کے فوری بعد جو کیس پولیس کو ایک خفیہ اطلاع دستیاب ہوئی کہ سارق مالدا گاڑی کے ذریعہ وجے واڑہ سے ویسٹ بنگال جارہے ہیں۔ پولیس نے فوری مالدا پولیس سے رابطہ بنایا اور ان کی مدد حاصل کی جس کے بعد بی آر پی پولیس کی مدد سے ان تینوں سارقوں کو چلتی ٹرین سے گرفتار کرلیا جو مسروقہ مال موبائیل فون کے ساتھ تھے۔ پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر اس کیس کو حل کرلیا۔ کمشنر پولیس نے اس آپریشن میں شامل پولیس عہدیداروں کی ستائش کی۔