مودی 30 ڈسمبر کو مغربی بنگال میں 7800 کروڑ کے پراجکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

,

   

نیتاجی سبھاش کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت ، ڈی ایس پی ایم نواس کا افتتاح اور دیگر پروگرامس شامل

نئی دہلی : وزیراعظم نریندرمودی 30 دسمبر 2022 کو مغربی بنگال کا دورہ کریں گے ۔ صبح تقریباً سوا گیارہ بجے وہ ہاوڑہ ریلوے اسٹیشن پہنچیں گے جہاں وہ ہاوڑہ سے نیو جلپائی گڑی تک کی وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے ۔ وہ کولکتہ میٹرو کی پرپل لائن کا جوکا سے تراتالا تک راستے کا افتتاح کریں گے ۔ وہ مختلف ریلوے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے ۔ دوپہر 12 بجے وزیراعظم آئی این ایس نیتا جی سبھاش پہنچ کر ان کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کریں گے اور ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی پانی اور صفائی ستھرائی کے قومی ادارے (ڈی ایس پی ایم نواس ) کاافتتاح کریں گے ۔ وہ صاف ستھری گنگا کے قومی مشن کے تحت مغربی بنگال کے لئے گندے پانی کی نکاسی سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے کثی رخی پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کریں گے ۔ دوپہر تقریباً 12.25 پر وزیراعظم قومی گنگا کونسل کی دوسری میٹنگ کی صدارت کریں گے ۔ملک میں معاون وفاقیت کو فروغ دینے کے ایک اور قدم کے طو رپر وزیراعظم کولکتہ میں 30 دسمبر 2022 کو قومی گنگا کونسل این جی سی کی دوسری میٹنگ کی صدارت کریں گے ۔ اس میٹنگ میں جل شکتی کے مرکزی وزیر اور دیگر مرکزی وزرا شرکت کریں گے جو کونسل کے ارکان اور اتراکھنڈ ،اترپردیش، بہار ،جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے وزرائے اعلی ہیں۔ قومی گنگا کونسل کو دریائے گنگا اور اس کی معاون ندیوں میں آلودگی کی روک تھام اور اس کو تازہ کرنے کی مجموعی ذمہ داری اور نگرانی سونپی گئی ہے ۔ وزیراعظم ، گندے پانی کے بنیادی ڈھانچے کے 7 پروجیکٹو ں(گندے پانی کو صاف کرنے کے 20 پلانٹس اور 612 کلو میٹر طویل نیٹ ورک) کا افتتاح کریں گے جو 990 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے صاف ستھری گنگا کے قومی مشن (این ایم سی جی) کے تحت تیار کئے جائیں گے ۔ ا ن پروجیکٹوں سے نبادوہپ، کچراپرا، ہلیشر، بدگے بدگے ، بارکپور، چندن نگر،بنس بیرہا، اترپارہ کوتونگ، بیدیہ باتی، بھدریشور، نیہاتی، گرویلیا، تیتاگڑھ، اور پانی ہاٹی کے بلدیاتی علاقوں کو فائدہ پہنچے گا۔ ان پروجیکٹوں سے مغربی بنگال میں گندے پانی کو صاف کرنے کی 200ایم ایل ڈی سے زیادہ صلاحیت بڑھ جائے گی۔وزیراعظم گندے پانی کو صاف کرنے کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق 5 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے (گندے پانی کو صاف کرنے کے 8 پلانٹس اور 80 کلو میٹر نیٹ ورک ) یہ پروجیکٹ 1585 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے صاف ستھری گنگا کے قومی مشن این ایم سی جی کے تحت تیار کئے جائیں گے ۔ ان پروجیکٹوں سے مغربی بنگال میں گندے پانی کو صاف کرنے کی 190 ایم ایل ڈی سے زیادہ نئی ایس ٹی پی صلاحیت بڑھ جائے گی۔ان پروجیکٹوں سے شمالی بارک پور، ہگلی-چنسرا، کولکتہ کے ایم سی علاقہ [؟]گارڈن ریچ اور آدی گنگا(ٹولی نالہ) اور مہیش تالا قصبے کوفائدہ پہنچے گا۔وزیراعظم شیاما پرساد مکھرجی- پانی اور صفائی ستھرائی کے قومی ادارے (ڈی ایس پی ایم۔ نواس) کا افتتاح کریں گے جو ،جوکا،ڈائمنڈ ہاربر روڈ، کولکتہ میں تقریباً 100 کروڑ روپے کی تخمینہ سے تیار کیا گیا ہے ۔

وزیر اعظم مودی کا کل دورہ مغربی بنگال
کروڑ ہا روپئے کے منصوبوں کاافتتاح کریں گے

منئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی 31 دسمبر یعنی ہفتہ کو مغربی بنگال کا دورہ کریں گے۔ ’دیدی کے بنگال‘ پہنچ کر وزیر اعظم مودی عوام کو 7800 کروڑ روپے کی سوغات دینے والے ہیں۔ اس کے تحت وہ کئی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور کئی منصوبے ملک کو وقف بھی کریں گے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم مودی ہفتہ کی صبح تقریباً 11.15 بجے ہوڑہ ریلوے اسٹیشن پہنچیں گے جہاں وہ ہوڑہ کو نیو جلپائی گوڑی سے جوڑنے والی ’وندے بھارت ایکسپریس‘ کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ وہ کولکاتا میٹرو کی ’پرپل لائن‘ کے جوکا۔تاراتلا بلاک کا افتتاح بھی کریں گے اور مختلف ریل منصوبوں کی سنگ بنیاد رکھتے ہوئے اسے ملک کو وقف کریں گے۔میڈیا کے مطابق 12 بجے دوپہر وزیر اعظم آئی این ایس نیتا جی سبھاش پہنچیں گے جہاں ان کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کریں گے اور ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی۔ نیشنل واٹر اینڈ سوچھتا (ڈی ایس پی ایم۔نیواس) کا افتتاح کریں گے۔ وہ شفاف گنگا کے لیے قومی مشن کے تحت مغربی بنگال کے کئی سیوریج بنیادی ڈھانچہ پراجکٹس کی سنگ بنیاد بھی رکھیں گے اور اسے ملک کو وقف کریں گے۔ دوپہر تقریباً 12.25 بجے وزیر اعظم قومی گنگا کونسل کی دوسری میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ اس میٹنگ میں مودی اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا آمنا سامنا بھی ہوگا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی ہوڑہ ریلوے اسٹیشن پر ہوڑہ کو نیو جلپائی گوڑی سے جوڑنے والی ’وندے بھارت ایکسپریس‘ کو جب ہری جھنڈی دکھائیں گے تو یہ شمال مشرق کی پہلی وَندے بھارت ٹرین ہوگی۔ جدید ترین سیمی ہائی اسپیڈ یہ ٹرین جدید ترین مسافر سہولیات سے لیس ہوگی اور ٹرین دونوں سمت میں مالدہ ٹاؤن، بارسوئی اور کشن گنج اسٹیشنوں پر رکے گی۔