مودی اور ٹرمپ کی ٹیلیفون پر بات چیت

,

   

نئی دہلی 2جون (سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تقریباً دو ماہ بعد آج مختلف مسائل پر بات چیت کی جن میں ہند ۔ چین سرحد کی صورتحال، عالمی وباء کورونا اور ڈبلیو ایچ او میں اصلاحات کی ضرورت شامل ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق ٹیلیفونی گفتگو کے دوران ٹرمپ نے مودی کو امریکہ میں منعقد شدنی آئندہ G-7 سمٹ میں شرکت کے لئے مدعو کیا۔