نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ‘قومی تعلیمی پالیسی’ کے تحت اعلیٰ تعلیم میں انقلابی اصلاحات پر منعقد کانفرنس میں افتتاحی تقریر کریں گے ۔ کانفرنس کا انعقاد فروغ انسانی وسائل کی وزارت اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی جانب سے کیا جا رہا ہے ۔ مسٹر مودی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عوام سے مخاطب ہوں گے ۔ اس دوران قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت تعلیم کے اہم پہلو جیسے ، ہمہ گیریت، مختلف موضوعات اور مستقبل کی تعلیم، معیاری ریسرچ اور تعلیم میں بہتر رسائی کے لیے ٹیکنالوجی کے مشترکہ استعمال پر خصوصی اجلاس منعقد کیے جائیں گے ۔ فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال اور وزیر مملکت برائے فروغ انسانی وسائل سنجے دھوترے بھی اس پروگرام میں حصہ لیں گے ۔ کئی معزز افراد قومی تعلیمی پالیسی کے مختلف پہلو پر اپنے افکار و خیالات کا اظاہر کریں گے جن میں کئی مشہور ماہر تعلیم اور سائنسدادں شامل ہیں۔ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر، اداروں کے ڈائریکٹر اور کالجز کے پرنسپل اور کئی متعلقہ رہنما بھی اس پروگرام میں حصہ لیں گے ۔ اس پروگرام میں حصہ لیں گے ۔ اس پروگرام کو فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے فیس بک پیج، یوجی سی یوٹیوب چینل، پی آئی بی یو ٹیوب چینل، یو جی سی ٹویٹر ہنیڈل پر نشر کیا جائے گا۔