مودی حکومت مزید کامیابی کے ساتھ بہتر حکمرانی کریگی:کشن ریڈی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد9 جون(یواین آئی )مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ بی جے پی کی زیر قیادت مودی حکومت آئندہ 5 سال کے دوران مزید کامیابی کے ساتھ بہتر حکمرانی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی توقعات کے مطابق پچھڑے اور پسماندہ طبقات کی بہبود کے ساتھ ساتھ ملک میں امن کے لئے یہ حکومت کام کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرحدوں کا تحفظ کیا جائے گا، فوج، نیم فوجی دستوں کے لیے مزید بہتر سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات کیے جاییں گے ۔ پولیس کانسٹیبلز کی سطح سے لے کر اعلیٰ عہدیداروں کی سطح تک ان کی بہبود کے لئے کام کیاجایے گا ۔کشن ریڈی جن کا تعلق حیدرآباد سے ہے کو مودی کی کابینہ میں مملکتی وزیر داخلہ بنایا گیا ہے ۔مودی کے دورہ تروپتی کے پیش نظر ان کے رینی گنٹہ ایئرپورٹ پر آمد پر ضلع کے عہدیداروں کے ساتھ بی جے پی کے لیڈروں نے مسڑریڈی کا شاندار استقبال کیا ۔