مودی حکومت میں اقلیتیں خود کو محفوظ سمجھ رہی ہیں : شاہنواز

   

پاناجی، 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) سینئر بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین نے آج دعویٰ کیا کہ ملک میں اقلیتیں نریندر مودی حکومت میں خود کو محفوظ سمجھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے کبھی بھی عوام میں ان کے مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر امتیاز نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کانگریس پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی نے ملک کی اقلیتوں میں ہمیشہ ڈر کی نفسیات کو پروان چڑھایا تھا جبکہ بی جے پی دور میں ایسا نہیں ہے ۔