نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی کئی اسکیموں نے حقیقی معنوں میں خواتین کو نچلی سطح پر بااختیار بنایا ہے۔
پارٹی کے ‘مہیلا مورچہ’ کے تربیتی پروگرام ‘کمل مترا’ کے آغاز کے موقع پر، نڈا نے کہا کہ ان اسکیموں سے کروڑوں خاندانوں، خاص طور پر خواتین، نے فائدہ اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘سوچھتا ابھیان’ کے تحت 11 کروڑ سے زیادہ بیت الخلاء بنائے گئے ہیں، نو کروڑ سے زیادہ گھروں کو گیس سلنڈر کنکشن دیے گئے ہیں، تاکہ خاندان کی خواتین کو ایندھن کی لکڑی کے استعمال سے نکلنے والے دھوئیں سے نجات مل سکے۔
بی جے پی صدر نڈا نے کہا، ’’اب خواتین کو دفاعی شعبے میں مستقل کمیشن دیا گیا ہے۔ انہیں لڑاکا طیاروں کی تربیت حاصل کرنے اور این ڈی اے (نیشنل ڈیفنس اکیڈمی) میں داخلہ لینے کا بھی موقع ملتا ہے۔