مودی حکومت کی پالیسیوں سے دہشت گرد سرگرمیوں میں اضافہ

   

Ferty9 Clinic

تلنگانہ پولیس سارے ملک کیلئے باعث فخر ، بی جے پی پر مسائل کو مذہبی رنگ دینے کا الزام : ٹی سرینواس یادو
حیدرآباد ۔22اپریل ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس لیڈر اور وزیر افزائش حیوانات و مویشیان تلاسانی سرینواس یادو نے بی جے پی پر مذہب کے نام پر سیاسی بازی گری کرنے کا آج الزام عائد کیا اور کہا کہ سارا ملک تلنگانہ پولیس پر اس کی کارکردگی کیلئے فخر کرتا ہے ۔ نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی ( این آئی اے ) نے حالیہ عرصہ کے دوران ریاستی پولیس کے رابطہ و تعاون سے دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے ۔ ریاستی وزیر نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کیلئے مرکز میں بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کو مورد الزام ٹہرایا ۔ انہوں نے تلنگانہ بھون میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مودی حکومت پر فرقہ وارانہ مسائل کی حوصلہ افزائی کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ قومی سلامتی اور دہشت گردی کے واقعات پر وزیراعظم مودی ذمہ دارانہ انداز میں بات نہیںکررہے ہیں ۔ بی جے پی پر موضوع کو فرقہ ورانہ اور مذہبی موضوع میں تبدیل کررہی ہے اور ترقی کو نظرانداز کیا جارہا ہے ۔ تلاسانی سرینواس یادو نے کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ہاکہ یہ پارٹی اگرچہ اخلاقی اقدار کی باتیں تو کرتی ہے لیکن خود ہی ان کی خلاف ورزی بھی کرتی آرہی ہے ۔ تلنگانہ پردیش کاگنریس کمیٹی کے صدر الکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعہ رائے دہی میں ہی انتخابی کامیابی حاصل کی ہے لیکن وہ الکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی کارکردگی پر سوالات بھی اٹھا رہے ہیں ۔ سرینواس یادو نے کہا کہ کانگریس نے تلنگانہ کے تمام 17پارلیمانی حلقوں میں جانفشانی کے ساتھ انتھک محنت کی اس کے باوجود ٹی آر ایس کو سخت مقابلہ نہیں دے سکی ۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ٹی آر ایس اس ریسات میں لوک سبھا کی 16نشستوں پر کامیابی کے ساتھ مرکز میں آئندہ حکومت سازی کیلئے کلیدی رول ادا کرے گی ۔