نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی پیر کے روز راج ماتا وجیا راجے سندھیا کی یاد میں ایک سو روپے کا یادگاری سکہ جاری کریں گے۔مسٹر مودی صبح 11 بجے ایک ڈیجیٹل پروگرام میں اس کا اجراء کریں گے۔یہ سکہ محترمہ سندھیا کی پیدائش کی صد سالہ تقریب کے سلسلے میں وزارت خزانہ کے ذریعہ جاری کیا جائے گا۔راج ماتا کے کنبہ کے افراد کے علاوہ وزیر ثقافت پرہلاد سنگھ پٹیل بھی اس تقریب میں شریک ہوں گے۔راج ماتا بھارتیہ جنتا پارٹی کے بانیوں میں سے ایک تھیں۔ ان کی عوامی زندگی بہت ہی بااثر اور دل چسپ تھی۔
