مودی سرنیم معاملہ: راہل گاندھی نے گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا، جمعہ کو سپریم کورٹ میں سماعت

   

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مودی سرنام سے متعلق ہتک عزت کیس میں دو سال کی سزا کے خلاف گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ راہل گاندھی کی عرضی پر جمعہ (21 جولائی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔ سپریم کورٹ میں جسٹس بی آر گاوائی اور جسٹس پرشانت کمار مشرا کی بنچ اس درخواست کی سماعت کرے گی۔