مودی سرکار صرف دوستوں کے ساتھ، وزیر اعظم مودی کے امریکہ جاتے ہی راہل گاندھی نے کسا طنز

   

کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمان راہل گاندھی نے ایک بار پھر مرکز میں نریندر مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ مودی حکومت صرف دوستوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لیکن وہ خود ملک کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ راہل کا یہ ٹویٹ اس وقت آیا ہے جب وزیر اعظم نریندر مودی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے لیے نیویارک روانہ ہوئے ہیں۔راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ، “مودی حکومت صرف دوستوں کے ساتھ ہے .. لیکن ملک حقوق اور عزت نفس کے لیے ستیہ گرہ کر رہے کسان-مزدور-طلباء کے ساتھ ہے… اور میں ہمیشہ ملک کے ساتھ ہوں اور رہوں گا.”