نئی دہلی ۔ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)راہل گاندھی نے پی ایم مودی کے سوشل میڈیا والے بیان پر زبردست تنقید کی ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ ’’محترم وزیر اعظم مودی، ملک ایمرجنسی کا سامنا کر رہا ہے اور ایسے میں آپ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا نام لے کر ملک کا وقت برباد نہ کریں۔ کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہر ہندوستان کی توجہ مرکوز کریں۔