نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو عالمی آب و ہوا کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔وزیر ماحولیات پرکاش جاوڈیکر نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی کی رفتار کو کم کرنے پیرس معاہدہ 12 دسمبر کو پانچ سال مکمل ہوجائے گا۔ مودی اس موقع پر عالمی کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔کانفرنس میں وزیر اعظم موسمیاتی تبدیلیوں پر کنٹرول کرنے اقدامات سے دنیا کو آگاہ کریں گے ۔ اسی کے ساتھ وہ کاربن کے اخراج پر بھی ملک کا نظریہ بین الاقوامی سطح پر پیش کریں گے ۔