مودی لہر ختم ،جموں کی دونوں نشستیں جیتیں گے : غلام احمد میر

   

Ferty9 Clinic

جموں۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے کہا کہ 2014 میں پیدا کی گئی مودی لہر ختم ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ٹی وی چینل کو چھوڑ کر وزیر اعظم مودی زمینی سطح پر کہیں بھی زندہ نہیں ہیں۔غلام احمد میر نے یہ باتیں منگل کے روز یہاں نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال2014 میں جو لہر پیدا کی گئی وہ ختم ہوچکی ہے ۔ بڑے بڑے پیڑ اکھاڑنے کی بات کی گئی تھی۔ اگر آج پی ایم مودی کہیں زندہ ہیں تو وہ کچھ ٹی وی چینل پر۔ مگر زمینی سطح پر مودی کا صفایا ہوچکا ہے ۔