مودی ماریشس کے قومی دن کی تقریبات کے مہمان خصوصی

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی ماریشس کے دو روزہ دورے پر منگل کو پورٹ لوئس جائیں گے اور ماریشس کے قومی دن کے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی کہ وزیر اعظم 11 اور 12 مارچ کو ماریشس کا دورہ کریں گے ۔ 2015 کے بعد وزیر اعظم کا ماریشس کا یہ پہلا دورہ ہے ۔ ماریشس کے ساتھ ہمارے تعلقات یقیناً مشترکہ تاریخ، ثقافت اور لوگوں کے درمیان بہت مضبوط تعلقات پر مبنی ہیں، جو کئی صدیوں پرانے ہیں۔