نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو زیادہ پیداوار والی، آب و ہوا کے موافق اور بایو فورٹیفائیڈ فصلوں کی 109 اقسام جاری کیں۔اس موقع پر مسٹرمودی نے کسانوں اور سائنسدانوں سے بات چیت بھی کی۔ اس پروگرام میں مرکزی زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان اور وزیرمملکت رام ناتھ ٹھاکر بھی موجود تھے ۔ مودی نے 61 فصلوں کی 109 اقسام جاری کیں۔ ان میں 34 کھیتی اور 27 باغبانی فصلیں شامل ہیں۔ کھیت کی فصلوں میں باجرہ، چارے کی فصلیں، تیل کے بیج، دالیں، گنا، کپاس، ریشہ اور دیگر فصلوں سمیت مختلف اناج کے بیج جاری کئے ۔ باغبانی فصلوں میں پھلوں، سبزیوں، باغبانی کی فصلیں، ٹبر کی فصلوں، مسالوں، پھولوں اور دواؤں کی فصلوں کی مختلف اقسام جاری ہوئیں۔وزیراعظم نے کہا کہ فصلوں کی نئی اقسام زراعت میں قدر میں اضافہ کریں گی۔انہوں نے جوار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگ غذائیت سے بھرپور خوراک کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ مسٹرمودی نے قدرتی کھیتی کے فوائد کے بارے میں بات کی اور کہا کہ عام لوگوں کا نامیاتی کھیتی میں اعتماد بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ نامیاتی خوراک کا استعمال کر رہے ہیں اور ان کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کرشی وگیان کیندروں کو نئی اقسام کے بارے میں کسانوں کو معلومات فراہم کرنے میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے ۔مسٹرمودی نے فصلوں کی نئی اقسام تیار کرنے کے لیے سائنسدانوں کی تعریف کی۔پروگرام میں شریک کسانوں کا کہنا تھا کہ نئی اقسام سے ان کے اخراجات میں کمی آئے گی اور ماحولیات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔