مودی نے ممتابنرجی کو سالگرہ کی مبارکباد دی

   

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ان کی 68 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کی صحت مند اور طویل زندگی کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔ مودی نے آج ٹویٹ کیاکہ ”ممتا دیدی کو سالگرہ کی مبارکباد۔ میں ایشور سے ان کی اچھی صحت اور طویل عمر کی دعا کرتا ہوں۔’’ ممتا بنرجی 5 جنوری 1955 کو کولکتہ میں پیدا ہوئیں۔