نئی دہلی،یکم دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو ناگالینڈ کے یوم تاسیس پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دی۔ مودی نے ٹویٹ کر کے کہا ’’ریاست کے یوم تاسیس پر ناگالینڈ کے میرے بھائیوں اور بہنوں کو بہت بہت مبارکباد۔یہ ریاست اپنی زبردست ثقافت کے لئے جانی جاتی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا ،‘‘ناگالینڈ کے لوگ ہمدرد اور حوصلے والے ہوتے ہیں۔ناگالینڈکے آئندہ برسوں میں ترقی کی نئی بلندیوں پر پہنچنے کی دعا کرتا ہوں‘‘۔