نئی دہلی۔ 18 اگست (یواین آئی) وزیر اعظم مودی نے نظام آباد کے بی جے پی کے ایم پی ڈی اروند کے بچوں کیساتھ کافی وقت گزارا۔ منگل کو اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر اروند نے اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ مودی سے دہلی میں ملاقات کی۔ اروند نے کہا کہ وزیر اعظم نے ان کے بچوں سمانیو (12) اور رودرکش (4) کے ساتھ کافی وقت گزارا۔ نریندر مودی نے چھوٹے بیٹے رودرکش کے ساتھ کھیلا اور بڑے بیٹے سمانیو سے اس کی تعلیم اور کھیلوں میں دلچسپی کے بارے میں معلومات حاصل کی۔