نئی دہلی ۔14 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو کووڈ۔19پر قوم سے خطاب کرنے کے بعد اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ماسک والی تصویر لگائی ہے ۔ مودی نے اب ٹویٹر پروفائل پر ماسک کے ساتھ اور منہ پر گمچھا باندھے ہوئے تصویر لگائی ہے ۔ وزیراعظم کے ٹویٹر پر پانچ کروڑ 54لاکھ فالوورس ہیں۔وزیراعظم نے کورونا وائرس کے انفیکشن کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی مدت کو 3مئی تک بڑھا دیا ہے ۔
مودی نے مختلف ریاستوں کے تہواروں پر مبارکباد دی
نئی دہلی ۔14 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندرمودی نے ملک کے مختلف ریاستوں میں منائے جانے والے تہواروں کیلئے منگل کو مبارکباد دیتے ہوئے بھائی چارے کے جذبے کو اور گہرا ہونے اور کووڈ۔19 کے چیلنج کو مل کر اور مضبوطی سے ختم کرنے کی دعا کی ہے ۔تملناڈو کے نئے سال کے طورپر آج پوٹھنڈو اور کیرالہ میں ویشو تہوار اور ملک کے دیگر ریاستوں میں دیگر تہوار منائے جاتے ہیں۔مودی نے مختلف ریاستوں میں منائے جانے والے تہواروں کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یہ تہوار ملک میں بھائی چارے کو اور مضبوط کرے ۔سب کی زندگی میں خوشحالی اور بہتر صحت برقرار رہے ۔