نئی دہلی۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اور بل گیٹس نے جمعرات کو کووڈ۔ 19 پر عالمی مساعی پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس وباء سے لڑنے کیلئے سائنسی تحقیق میں عالمی شراکت پر زور دیا۔ ویڈیو کانفرنس کے دوران بات چیت میں دونوں نے اتفاق کیا کہ انڈیا تمام عالمی کوششوں میں اپنا حصہ ادا کرے گا۔دونوں نے کہا کہ عالمی پروگراموں میں نئی دہلی کی حکومت کا رول اہم ہے۔ مودی نے زور دیا کہ ہندوستان میں صحت کے اس بحران میں اپنی لڑائی میں سوجھ بوجھ کا طریقہ اختیار کیا ہے۔ مودی نے وضاحت کی کہ کس طرح قوم کا ہر شعبہ اس لڑائی میں حکومت کی مدد کررہا ہے۔