مودی پیر کو ’پریکشا پرچرچا‘ میں ٹپس دیں گے

   

نئی دہلی ۔19جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندرمودی پیر کو امتحان کے سلسلے میں طلبہ میں تناؤ کو دور کرنے کے مقصد سے ’پریکشا پر چرچا2020 ‘کے دوران طلبہ ،ٹیچروں اور سرپرستوں کے ساتھ بات چیت کرکے ٹپس دیں گے ۔اس پروگرام کا انعقاد تال کٹورا سٹیڈیم میں 11 بجے سے ہوگا۔اس دوران وزیراعظم منتخبہ طلبہ و طالبات کے سوالوں کا جواب دیں گے اور ان سے بات چیت کریں گے تاکہ ان کے تناؤ کو کم کیا جا سکے ۔طلبہ و طالبات ، ٹیچروں اور والدین میں اس پروگرام کے سلسلے میں نہ صرف دلچسپی اور جوش دیکھا جارہا ہے بلکہ انہیں مودی سے کچھ ایسے مشورے (ٹپس) ملیں گے جس سے وہ ہلکے پھلکے ماحول میں امتحان دے سکیں گے اور اس کے بہتر نتیجہ بھی اخذ ہوں گے ۔ مودی نے پہلی بار فروری 2018 ء اور دوسری بار جنوری 2019 ء میں ’پریکشا پر چرچا‘ میں حصہ لیاتھا۔یہ دونوں پروگرام دہلی میں ہوئے تھے ۔