کولکاتا : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مغربی بنگال میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے اہلیت ہونے کے باوجود نوکری سے محروم ہوگئے ہیں ان کی ہمدردی ان کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے ریاستی بی جے پی کو پہلے ہی ہدایت دیدی ہے کہ پارٹی کو ان لوگوں کی قانونی اور سماجی جدوجہد کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے جنہوں نے اپنی ملازمتیں کھو دی ہیں۔ انہوں نے ریاستی قیادت کو اس کے لیے قانونی مشاورتی ٹیم اور سوشل میڈیا ٹیم بنانے کی بھی ہدایت دی۔ مودی نے بھی گارنٹی دی ہے کہ کام ہو جائے گا۔وزیر اعظم مودی آج بنگال میں ا یک سے زائد حلقے میں انتخابی مہم چلائی۔سابق ریاستی صدر دلیپ گھوش اور بردوان مشرق سے امیدوار اسیم سرکار کی حمایت میں ریلی سے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں مودی نے ابتدا میں اپنی حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کیا اور قومی سطح پر اپوزیشن اتحاد کانگریس پر حملہ کیا۔ اور اگلے حصے میں انہوں نے ترنمول کانگریس کے خلاف سخت باتیں کی ہیں ۔اسی تناظر میں ا نہوں نے اساتذہ تقرری گھوٹالہ کیلئے اور نوجوانوں کو نوکری سے محروم کئے جانے کیلئے ترنمول کانگریس کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ‘‘ جن لوگوں کی نوکری ختم ہوگئی ہے ہم ان کے ساتھ ہیں انتخابات چاہے کتنے ہی مصروف کیوں نہ ہوں، ریاستی قائدین یہ کام کریں گے ۔