کولکاتہ: وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو مغربی بنگال کے تین اضلاع میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ذرائع نے یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ مودی سب سے پہلے درگا پور۔وردھمان پارلیمانی حلقہ میں ریلی سے خطاب کریں گے ۔ اس کے بعد وہ نادیہ ضلع کے کرشنا نگر اور بیربھوم ضلع کے بولپور میں منعقد ریلیوں میں شامل ہوں گے ۔ انتخابی ریلیوں سے خطاب کے بعد وہ پڑوسی ریاست جھارکھنڈ میں انتخابی مہم کے لیے روانہ ہوں گے ۔ مودی جمعرات کی رات تقریباً 10.20 بجے راج بھون پہنچے جہاں گورنر سی وی آنند بوس نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے رات راج بھون میں آرام کیا۔