مودی کا قوم سے خطاب سا بقہ اعلانات کا دوسرا حصہ: سی پی آئی (ایم)

   

نئی دہلی: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے وزیر اعظم نریندر مودی کے قوم سے خطاب کو ایک اور جملہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے اس میں کوئی نیا اعلان نہیں کیا ہے بلکہ ان کے سابقہ اعلانات کا ہی دوسرا حصہ ہے ۔مسٹر یچوری نے مسٹر مودی کے منگل کے اعلانات پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2019 کے انتخابات میں ہی مسٹر مودی نے اعلان کیا تھا کہ 14 کروڑ کسانوں کو تین اقساط میں دو ہزار روپے دیئے جائیں گے ۔