مودی کابینہ میں آج ردوبدل

   

نئی دہلی : ایک ماہ سے جاری قیاس آرائی کا خاتمہ کرتے ہوئے نریندر مودی کابینہ میں ردوبدل چہارشنبہ کی شام کو ہونا طے پایا ہے۔ ذرائع نے کہاکہ نئی کابینہ میں زیادہ تر نوجوان ارکان ہوں گے اور تمام برادریوں کی مناسب نمائندگی رہنے کی توقع ہے۔ بعض غیر کارکرد وزارتوں کو ختم کردیئے جانے کا امکان ہے جبکہ وزیراعظم نے موجودہ وزراء کی کارکردگی کا خود جائزہ لیا ہے۔ پارٹی کے ایک عہدیدار نے کہاکہ نئی مرکزی کابینہ اوسط عمر کے اعتبار سے اب تک کی کم عمر ارکان پر مشتمل کابینہ ہوگی۔ اِس ضمن میں مرکزی وزیر تھاور چند گہلوت کو کرناٹک کا گورنر مقرر کرتے ہوئے وزیراعظم نے اشارہ دے دیا ہے۔ پشکر سنگھ دھامی کو اتراکھنڈ کا سب سے کم عمر چیف منسٹر بناکر پارٹی قیادت نے اشارہ دیا ہے کہ نوجوان قائدین کو کلیدی ذمہ داری دیتے ہوئے تیار کیا جائے گا۔