مودی کو شکست کا خوف لاحق : مایاوتی

   

لکھنو 5 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تنقیدوں پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ مودی بے بنیاد الزامات عائد کر رہے ہیں۔ مایاوتی نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ بی جے پی اور نریندر مودی اپنی یقینی شکست سے اس قدر خوفزدہ ہیں کہ بے بنیاد الزامات عائد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوںکو آزاد کرنا بی جے پی کی عادت ہے بی ایس پی کی نہیں۔ مسعود اظہر کو بی جے پی نے رہا کیا تھا اور اب وہی اس کیلئے سردرد بن گیا ہے ۔