مودی کو یو اے ای کا باوقار ’زاید میڈل‘ ایوارڈ

,

   

دوبئی ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یو اے ای نے جمعرات کے روز وزیراعظم ہند نریندر مودی کو باوقار زاید میڈل سے سرفراز کیا جو دراصل ہندوستان اور یو اے ای کے درمیان دورخی حکمت عملی تعلقات کو مستحکم کرنے میں مودی کے رول کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے۔ یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے نریندر مودی کو یہ ایوارڈ تفویض کیا جو دراصل سربراہان مملکت، صدور اور بادشاہوں کو تفویض کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر ابوظہبی کے ولیعہد محمد بن زاید نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کے ہندوستان کے ساتھ تاریخی اور حکمت عملی تعلقات بیحد قدیم ہیں اورمیرے عزیز دوست نریندر مودی نے ان تعلقات کو ایک نئی بلندی پر پہنچایا اور مودی کی ان کوششوں کے اعتراف کے طور پر انہیں یو اے ای کا باوقار زاید میڈل عطا کیا گیا ہے۔