مودی کی امیت شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو ان کی 59 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مودی نے ایکس پر کہاکہ امیت شاہ کو سالگرہ کی نیک خواہشات۔وہ ہندوستان کی ترقی اور غریبوں کے لیے بہتر معیار زندگی کو یقینی بنانے کے لیے پرجوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہ نے ملک کے سیکورٹی نظام کو بہتر بنانے اور کوآپریٹو سیکٹر کو مزید ترقی دینے میں اہم کردار ادا کرکے ایک بہترین منتظم کے طور پر اپنی شناخت بنائی ہے ۔ مودی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو مضبوط بنانے میں ان کا کردار قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں لمبی زندگی اور بہترین صحت نصیب ہو۔