مودی کی بائیو پِک : سپریم کورٹ کا عاجلانہ سماعت سے انکار

   

نئی دہلی 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر بائیو پِک کی ریلیز پر حکم التواء جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی زیرقیادت سپریم کورٹ کی بنچ نے کہاکہ کیا بائیو پِک ہم نے اِسے نہیں دیکھا، غالباً ہفتے کے دن اِسے دیکھیں گے۔ اُس کے بعد آپ کا اِس کا تذکرہ کرسکتے ہیں۔