نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو معروف ماہرین اقتصادیات اور ماہرین سے ملاقات کی تاکہ آئندہ بجٹ کے بارے میں ان کے خیالات اور تجاویز حاصل کی جاسکیں۔ اس میٹنگ میں وزیر خزانہ نرملا سیتارامن، نیتی آیوگ وائس چیئرمین سمن بیری، نیتی آیوگ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) بی وی آر سبرامنیم، چیف اکنامک ایڈوائزر اننت ناگیشورن، ماہر اقتصادیات سرجیت بھلا، ڈی کے جوشی اور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔ یہ میٹنگ آئندہ بجٹ کے حوالے سے معاشی ماہرین کے خیالات اور تجاویز کو جاننے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ سیتارامن مالی سال 2025-26 کا بجٹ یکم فروری 2025 کو لوک سبھا میں پیش کریں گے۔