مودی کی دانست میں راہول کی تقریر بچکانہ

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی تقریر کو ’بچکانہ ذہانت کی بچگانہ حرکت‘قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس جھوٹ کو سیاسی ہتھیار بناکر ملک کو انتشار اور سنگین بحران کی طرف ڈھکیل رہی ہے جسے روکنے کیلئے سخت کارروائی کی ضرورت ہے ۔راہول نے سب کچھ کہا لیکن اپنی غلطیوں کا ذکر نہیں کیا۔ مودی نے آج یہاں ایوان میں صدر جمہوریہ کے خطاب پر 18 گھنٹے کی بحث کا طویل جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ مودی نے کہا کہ انہوں نے کل ایوان میں جو کچھ دیکھا وہ بچکانہ ذہن کا نوحہ تھا۔ مودی نے دعویٰ کیاکہ کانگریس نے جھوٹ کو سیاسی ہتھیار بنالیا ہے ۔
نہرو کو بڑے چیلنجزکا سامنا نہ تھا: مودی
نئی دہلی: پنڈت جواہر لعل نہرو کو آج کے اتنے بڑے چیلنجز کا سامنا نہیں تھا، تب وہ بچ گئے تھے ۔ ہمارے سامنے تمام چیلنجوں کے باوجود این ڈی اے کو اتنی بڑی کامیابی ملی ہے ۔وزیراعظم نریندر مودی آج بی جے پی اور این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔ کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی وزیر اعظم ایک خاندان سے بنے اور کچھ سوپر پرائم منسٹر بن گئے ۔ اُن کو چائے بیچنے والے کا وزیر اعظم بننا ہضم نہیں ہورہا ہے۔ اس لیے وہ ہم پر بار بار حملہ کرتے ہیں۔ مودی نے نئے اراکین پارلیمنٹ کو مشورہ دیا کہ وہ دہلی کے ورک کلچر اور میڈیا میں بیان دینے سے گریز کریں۔