نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر ورکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی نفرت کی سیاست کی وجہ سے ہندوستان کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔پیر کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنجے سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کردیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقدامات اور نفرت کی سیاست سے بھارت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ آزادی کے 75 سالوں میں آج تک کسی وزیر اعظم نے ہندوستان کو اس قدر ذلیل نہیں کیا اور نہ ہی ہندوستان کا سر دنیا کے سامنے اس طرح جھکایا جس طرح نریندر مودی نے کیا ہے۔ نریندر مودی کی نفرت کی سیاست کی وجہ سے آج پوری دنیا میں حکومت ہند کے سفیروں کو بلایا جا رہا ہے۔ ان کی تذلیل کی جا رہی ہے اور معافی مانگنے کو کہا جا رہا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے ترجمان غلطیاں کرتے ہیں کیونکہ انہوں نےنریندر مودی سے نفرت کرنے کی تربیت حاصل کی اور ہندستان کو معافی مانگنی پڑتی ہے۔