نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو سابق نائب صدر وینکیا نائیڈو کو ان کی 74 ویں سالگرہ پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا، “سابق نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کو ان کی سالگرہ پر نیک خواہشات۔ انہوں نے کہا نائیڈو ایک شاندار سیاست دان ہیں۔ مسٹر نائیڈو نے ہمیشہ ہندوستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا ہے ۔ وینکیا گارو نے کسانوں، دیہی برادری کو بااختیار بنانے اور شہری بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ایک بہترین سیاستدان جس نے اپنی زندگی ہندوستان کی ترقی کے لیے وقف کر دی، وینکیا گارو نے کسانوں، دیہی برادریوں کو بااختیار بنانے اور شہری بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کیا۔ میں ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کے لیے دعا گو ہوں۔