مودی کی ’پاکستانی بہن‘ راکھی باندھنے نئی دہلی آئیں گی

   

اسلام آباد ؍ نئی دہلی : مودی کی پاکستانی بہن قمر محسن شیخ اس بار رکشا بندھن کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کو راکھی باندھنے کے لیے نئی دہلی آنے والی ہیں۔ قمر شیخ گزشتہ 30 برسوں سے انہیں اس تہوار کے موقع پر راکھی بھیجتی رہی ہیں۔ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک ’پاکستانی نڑاد بہن‘ قمر محسن شیخ نے انہیں ہندوؤں کے تہوار رکشا بندھن کے موقع پر راکھی باندھنے کیلئے نئی دہلی آنے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ اس بار وہ انہیں ایک کتاب بھی بطور تحفہ پیش کریں گی۔ اس بار یہ تہوار 30 اگست کو منایا جائے گا۔ ہندوستانی خبر رساں اداروں کے مطابق ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی منہ بولی پاکستانی بہن قمر محسن شیخ نے اس بار وزیر اعظم نریندر مودی کو راکھی باندھنے کیلئے نئی دہلی تک کا سفر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بار میں نے خود ’راکھی‘ بنائی ہے۔ میں انہیں (مودی) کو زراعت سے متعلق ایک کتاب بھی تحفے میں پیش کروں گی، کیونکہ انہیں مطالعہ کا شوق ہے۔ پچھلے برسوں میں کووڈ 19 کی وجہ سے میں کئی دہلی جانے سے قاصر تھی۔ لیکن اس بار، میں ان سے ذاتی طور پر ملوں گی۔