مودی کی ڈاکٹروں اور اکاؤنٹنٹس کو مبارکباد

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈاکٹرس ڈے اور اکاؤنٹنٹس ڈے کے موقع پر ڈاکٹروں اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کو مبارکباد دی ہے ۔ مودی نے جمعہ کو الگ الگ ٹویٹ پیغامات میں ڈاکٹروں اور اکاؤنٹنٹ کے رول کی سراہنا کی ہے ۔ وزیراعظم نے ڈاکٹروں کو مبارکباد دیتے ہوئے لوگوں کی زندگیاں بچانے اور اس زمین پر لوگوں کو صحت مند بنانے میں ان کے اہم کردار کو سلام کیا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا ‘‘ڈاکٹرز ڈے پر ان تمام محنتی ڈاکٹروں کو مبارکباد جو زندگیاں بچانے اور ہماری سر زمین کو صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں’’۔ مسٹر مودی نے اکاؤنٹنٹس ڈے پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے ، جس میں انہوں نے شعبہ معاشیات میں ان کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا ‘‘ہماری معیشت میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کا کردار اہم ہوتا ہے ۔ یوم سی اے پر تمام چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کو مبارکباد۔ میری خواہش ہے کہ وہ معیشت میں ترقی اور شفافیت کووسیع تر بنانے کے لیے سخت محنت کرتے رہیں‘‘ ۔