مودی کیلئے ایک عام خاتون کھانا تیارکریں گی

   

حیدرآباد 2جولائی(یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ حیدرآباد کے موقع پر ان کی تواضع تلنگانہ کی مختلف ڈشوں سے کی جائے گی۔ اس کے لئے تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے کریم نگر کی ایک خاتون جی یادماں کی خدمات حاصل کی ہیں جو حیدرآباد کے انٹر نیشنل کنونشن سنٹر (ایچ آئی سی سی) میں جہاں اجلاس منعقد ہورہا ہے ، اہم شخصیات کیلئے ذائقہ دار ڈشیس تیار کریں گی۔یادماں نے کہا کہ انہیں اپنی زندگی میں کبھی یہ خیال بھی نہیں آیا کہ وہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کیلئے غذائیں تیار کریں گی۔ انہیں یقین نہیں آرہا ہے ۔ انہیں خوشی اس بات کی ہورہی ہے کہ ان کی بنائی ہوئی ڈشس سے مودی لطف اندوز ہوں گے ۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ مودی کو تلنگانہ کی ذائقہ دار ڈشیس پسند آئیں گی۔ یادماں سے کہا گیا ہے کہ وہ یکم جولائی کو ہوٹل میں رپورٹ کریں اور انہیں 3جولائی کو غذا کی تیاری کی ہدایت دی گئی ہے ۔