اجمیر : راجستھان میں سیکر ضلع کے لکشمن گڑھ کی مودی یونیورسٹی آئندہ سیشن سے ملک میں خاتون فوجی تیار کرنے میں اپنا رول ادا کرے گی تاکہ ملک کے فوج کے شعبے میں خواتین کی زیادہ شراکت داری ہوسکے ۔مودی یونیورسٹی کے ڈپٹی جنرل منیجر (ایڈمیشن) پروین جھا نے آج یہاں صحافیوں کو بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے 15 اگست کے اعلان کے تحت فوج میں خواتین کی بھرتی کے لئے مودی یونیورسٹی نے پہل کی ہے اور اگلے سیشن سے یہ کام شروع ہوجائے گا۔ جھا نے یونیورسٹی کی طرف سے ایک خصوصی اسکالرشپ کا بھی اعلان کیا ، جس کے تحت نئے داخلہ کے عمل میں داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویو میں حاصل نمبروں کی بنیاد پرتیس فیصد تک کی اسکالرشپ اسکول کی سطح پر دی جا سکے گی۔