موریسن کا اینٹی کرپشن محکمہ کے قیام کا عزم

   

کینبرا۔ آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ اگر وہ دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوتے ہیں تو وہ ملک میں انسدادِ بدعنوانی کا نگران ادارہ قائم کریں گے۔ آسٹریلیا میں 21 مئی کو عام انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔ لبرل پارٹی نے اس کمیشن کے قیام کا منصوبہ 2018 میں پیش کیا تھا، تاہم اس کا قیام عمل میں نہ آسکا۔ اپوزیشن لیبر پارٹی کی جانب سے اسی تناظر میں وزیراعظم موریسن پر خاصا دباؤ تھا۔ لیبر قائد انٹونی ایلبینسے لبرل پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم موریسن پر اس کمیشن کو قائم نہ کرنے پر تنقید کرتے رہے ہیں۔