موریطانیہ میں کشتی ڈوبنے سے 58 افراد ہلاک

,

   

نوک چوٹ،5دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) موریطانیہ کے سمندری علاقے میں ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 58غیر مقیموں کی موت ہوگئی۔اقوام متحدہ پناہ گزین ایجنسی نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔موریطانیہ کی نیوز ایجنسی اے ایم آئی کے مطابق سبھی 58افراد کی لاشیں پانی سے نکال لی گئی ہیں۔اس دوران 74افراد کو بچایا بھی گیا ہے ۔یواین مائگریشن ایجنسی نے بتایا کہ اسپین جانے والی یہ کشتی موریٹیانا شہر سے تقریباً 15میل کی دوری پر ڈوب گئی۔موریطانیہ پہنچے پر کشتی میں ایندھن ختم ہوگیا تھا۔ افسران ڈوبنے سے بچائے گئے لوگوں کی مدد کررہے ہیں۔یہ کشتی 150مسافروں کو لے کر 27نومبر کو گامبیا سے روانہ ہوئی تھی۔